Masla

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے, فی الحال میں ایک مسئلہ میں الجھن میں ہوں اور میں آپ سے رہبری چاہتا ہوں,


میں ایک پارٹ ٹائم ایفیلیٹ مارکیٹر ہو اور ایک اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈیولپر ہو , میں نے ان لائن ایفیلیٹ مارکیٹنگ سے کچھ اس طرح پیسہ کمائے ہیں کیا یہ جائز ہے,


آن لائن ایک کمپنی ہے جو اپنا ہارڈوئر کی ائٹم آن لائن بیچتی ہے, ان کا ایفیلیٹ مارکیٹنگ پروگرام بھی ہے,

٢٠١٨ میں صرف ان کے پاس ایک ویب سائٹ تھی اینڈرائڈ ایپلیکیشن نہیں تھا انکے سامان آن لائن بچنے کے لئے,  مے نے ایک ایپلیکیشن بنایا جسمے لوگ اس کمپنی کی ویب سائٹ سے ایپلیکیشن کے ذریعے خریداری کر سکے, اور اسمے منے اپنا ایفیلیٹ لنک ڈالے, اور اس ایپلیکیشن کو پلے اسٹور مے لائیو کروایا،  گوگل پلے سٹور والوں نے اسے چیک کر کے منظوری دے دی،


ایپلیکیشن کا ٹائٹل وغیرہ کے اندر کمپنی کا نام استعمال کیا تاکی لوگ کمپنی کو سرچ کرے تو میرا ایپلیکیشن لوگو کو دکھائی دیوے, الحمدلللہ میرا ایپلیکیشن سرچ مے آیا اور انسٹال کرکے کچھ لوگ استعمال کرنے لگے, میرا ایپلیکیشن استعمال کر کے جتنے بھی آرڈرز کمپنی کے پاس جاتے تھے اسکا کمیشن مجے ملتا تھا,


 پر ایک دو مہینوں کے بعد میرا اپلیکیشن پلے اسٹور سے ہٹا دیا گیا, جس کمپنی کے نام کا میں نے ایپلیکیشن بنایا تھا وہ کمپنی والوں نے گوگل پلے سٹور والوں کو میل کر کے میرا ایپلیکیشن پلے اسٹور سے ہٹوا دیا, گوگل پلے سٹور والوں کی طرف سے مجھے ایک میل ملا ایفیلیٹ سپیم کا، اور ایپلیکیشن سسپینڈ  کر دیا،


میں نے اسی طرح ٢٠١٩ میں بھی ایک ایپلیکیشن بنایا دوسری کمپنی کا، ان کی بھی صرف آن لائن ویب سائٹ تھی تو میں نے ان کا ایپلیکیشن بنایا, اور یہ بھی کچھ دین بعد کمپنی والو نے پلے اسٹور سے ہٹوا دیا میرا بنایا ہوا ایپلیکیشن ,پلے اسٹور والو نے افیلیٹ سپیم والا ای میل بھیجا,  اور ایپ سسپینڈ کر دیا، یہ کمپنی سے بھی افیلیٹ کمیشن کمایا مےنے,


٢٠٢٣ میں میں نے ایک اور ایپلیکیشن بنایا اس میں میں نے گوگل پلے اسٹور کی پالیسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے اچھے سے ایک ایپلیکیشن بنایا دو کمپنیوں کے آپس میں پرائز کمپیریزن والا, اس میں بھی میں نے ایک ایسی کمپنی لی جس کا ایپلیکیشن پلے اسٹور میں نہیں تھا صرف ان کی ویب سائٹ تھی, تاکہ میرا ایپلیکیشن پلے اسٹور میں رینک کریں,  کمپنی کے نام سے, کمپنی کا نام سرچ کرنے پر میرا ایپلیکیشن اوپر آنے لگا تو کمپنی والوں نے میرا ایپلیکیشن ہٹوا دیا پلے سٹور والوں کو کہہ کر, پر اس بار میں نے گوگل پلے اسٹور کی پالیسی کا خوب دھیان رکھا تھا,  تو پلے اسٹور والوں نے مجھے ای میل کر کے کہا  آپ نے کمپنی کا نام ٹائٹل میں استعمال کیا ہے اس لیے کمپنی نے ٹریڈ مارک مسئلہ بتایا ہے, اسلیے ہم آپکا ایپلی کیشن پلے سٹور سے ہٹا رہے ہیں، 


یہ تیسری کمپنی نے گوگل کو ای میل کر کے ان کی پرابلم وضاحت کی، گوگل نے وہ وضاحت نامہ مجھے بھی ای میل کیا کمپنی کا کہنا یہ ہے↓

نوٹ - میرا تیسرا ایپلیکیشن کا  نام Damensch vs XYXXcrew تھا ،اس میں یہ DaMENSCH کمپنی نے ابجیکشن اٹھایا ہے


وضاحتیں:

 خلاف ورزی کرنے والی ایپ کا نام "Damensch vs XYXXcrew Apparel" ہے جس میں ہمارا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک "DaMENSCH" ہے۔  جب ایپ لانچ ہوتی ہے، ایپ اپنی اسکرین لوڈ کرتی ہے جہاں یہ کچھ پیشکشیں دکھاتی ہے۔  کسی بھی پیشکش پر کلک کرنے پر یہ DaMENSCH ویب صفحات کو لوڈ کرتا ہے۔  یہ ایپ ہمارے برانڈ کے ساتھ ایک مجاز ایسوسی ایشن کو غلط طور پر پیش کر رہی ہے۔  یہ ایپ غیر مجاز طور پر DaMENSCH پروڈکٹس کو DaMENSCH نشان کے ساتھ دکھاتی ہے۔  مزید برآں، یہ غیر منصفانہ فائدہ اٹھاتا ہے اور ایماندارانہ طرز عمل کے خلاف ہے، یہ ہمارے ٹریڈ مارک کے مخصوص کردار کے لیے نقصان دہ ہے، اور یہ ہمارے برانڈ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔  یہ ایپ DaMENSCH پروڈکٹس کے لیے ایک ایپ کے طور پر پیش کر رہی ہے جبکہ ہم ان کی یا ان کے چلنے والی کسی پیشکش کی توثیق نہیں کرتے ہیں۔  اس ایپ کی خراب کارکردگی اور منفی جائزے ہمارے برانڈ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔  اس سے ممکنہ صارفین کا نقصان ہوتا ہے اور اس وجہ سے ہماری اصل ویب سائٹ اور آنے والی ایپ پر آمدنی ہوتی ہے۔  مزید برآں، ہم چند دنوں میں اپنی آفیشل ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں اور ہم پلے اسٹور پر کوئی دھوکہ دہی والی DaMENSCH ایپس نہیں چاہتے ہیں۔



میرا تیسرا ایپلیکیشن سسپینڈ ہونے کے بعد اور تھوڑا ریسرچ کرنے کے بعد میرے دماغ میں کچھ بات گھوم رہے ہیں,


کمپنی یہ چاہتی ہے کہ پلے سٹور پر پہلے نمبر پر ہمارا نام لکھنے پر ہمارا  آفیشل ایپلیکیشن ہی سرچ میں آوے، اور میرا ایپ پلے سٹور سے ہٹوانے کے تھوڑے دن کے بعد کمپنی اپنا افیشیل ایپ لانچ کر دیتی تھی پلے سٹور پر ،تینوں کمپنی کے ساتھ میرا یہی تجربہ رہا ہے,  ان کا ایپلیکیشن پلے سٹور پر نہیں تھا تو میں نے اس کا فائدہ اٹھایا،  کچھ لوگ میرے ایپلیکیشن کو ہی کمپنی کا افیشیل ایپلیکیشن سمجھ کے یوز کر رہے تھے، 


کمپنی کے کچھ رولز بنے ہیں اس میں لکھا ہے کہ اپ پیڑ ایڈورٹائزمنٹ جو پیسے دے کے  آنلاین کی جاتی ہے کمپنی کا نام لے کر نہیں کر سکتے، پر میں نے پیڑ ایڈورٹائز تو نہیں کی پر ان کا نام ضرور  دوسری طریقے سے ایپلیکیشن کے لیے استعمال کیا ہے جانے انجانے میں، اس رولز کا بھی مجھے بعد میں علم ہوا ابھی ابھی ، خاص اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے لیے کوئی رولز نہیں تھا، 


 تینوں میں سے کسی کمپنی نے بھی میرا ایفلیٹ پیمنٹ نہیں روکا، یہ تین کمپنی میں سے پہلی کمپنی اور لاسٹ والی کمپنی تھی وہ اپنا ایفیلیٹ پروگرام تھرڈ پارٹی Cuelinks کے ذریعے مینج کرواتی ہے ہم کو یہ تھرڈ پارٹی کے ساتھ جوائن ہو کر ای کامرس کمپنی کے ساتھ ایفلیٹ جوائن کرنا ہوتا ہے ،  اور یہ تھرڈ پارٹی کمپنی ہمارے ٹریکنگ، کانٹیکٹ اس، سپورٹ وغیرہ مننج کرتی ہے، اور ای کامرس کمپنی ان کو ایک سکسس فل ڈیلیور ارڈر پہ جو کمیشن دیتی ہے تو یہ تھرڈ پارٹی ہمیں اس میں سے اپنا کوچ چارج رکھ کر کمیشن دیتی ہے ،کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ای کامرس کمپنی سکسیس فل ڈلیور  ارڈر کا پیمنٹ تھرڈ پارٹی کا نہیں روکتی، اور یہ تھرڈ پارٹی کمپنی ہمیں پیمنٹ کرتی ہے، 


اور جو ٢٠١٩ میں میں نے ایپ بنایا تھا وہ کمپنی اپنا ایفلیٹ خود مینج کرتی تھی، اور پیمنٹ بھی مجھے ان سے ہی ملا،  ہو سکتا ہے ان کے کمپنی میں بھی الگ الگ ڈیپارٹمنٹ الگ الگ ٹیم ہو ایفیلیٹ  سنبھالنے والے، ایفیلیٹ ٹیم کو یہ نہ پتہ ہو کہ ان کی کمپنی نے میرا ایپلیکیشن ہٹوایا ہے، اور یہ بات بھی سچ ہے میرا ایپلیکیشن پلے سٹور سے ہٹنے کے بعد بھی جنہوں نے انسٹال کر کے رکھا تھا اور یوز کر رہے تھے اور آرڈر دے رہے تھے میرے ایپلیکیشن کے ذریعے کمپنی کو اس کا کمیشن مجھے مل رہا تھا،  یا صرف کمپنی کو میرے ایپلیکیشن سے پرابلم تھا اس لیے ہٹوا دیا، 


جب میرا ایپلیکیشن پلے سٹور پہ تھا تب میں نے ان کمپنی والوں کے ایفلیٹ ٹیم کو میرا ایپلیکیشن کے بارے میں نہیں بتایا ، میں نہیں چاہتا تھا کہ ان کو جلدی پتہ چلے اور میرا ایپلیکیشن ہٹوا دے یا میرے ایفیلیٹ کمیشن میں کوئی پرابلم اوے ، اور انہوں نے مجھے فورس بھی نہیں کہا  کہ اپ کہاں سے ارڈر لاتے ہو بتاؤ، ان کو صرف ارڈر چاہیے تھے اس لیے میں نے چھپایا ان سے، 


 اس طرح ہم نے کمیشن کمایا ہے, کیا یہ پیسہ میرے لیے جائز ہے ؟ ،  اگر حلال ہے تو الحمدللہ, 

اور اگر ناجائز ہے تو اس سے کمایا ہوا پیسہ اور تھوڑا میرا دوسرا پیسہ ملا کر میں نے ایک رشتے دار کی کمپنی میں لگایا ہے جس سے الحمدللہ دو سال سے مجھے حساب میں منافہ بھی ا رہا ہے،  اسی طرح کچھ میرے اور کچھ ایفیلیٹ سے کمائے ہوئے پیسے سے لیپ ٹاپ اور موبائل لیا ہے اور کچھ پیسہ میرے پاس روکڑا ہے تو اس کا کیا حکم ہے شریعت میں،   اپ حضرات سے گزارش ہے کہ پلیز مجھے جواب دے کر میرے مسئلے کا حل  دیجیے، جزاک اللہ,


میں نے اتنا ڈیٹیلز سے اس لیے لکھا تاکہ پوری نوعیت اپ کے سامنے ہو اور ایفلیٹ مارکیٹنگ کے بارے میں اپ بھی خوب جانتے ہو,  اپ حضرت سے گزارش ہے میری رہبری کرے, جزاک اللہ